172

شاہ باغ‘انتظامیہ کی نااہلی روڈ کنارے گندگی کے ڈھیر

کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل انتظامیہ کلرسیداں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت شاہ باغ کے قریب مہناس پورہ نزد نور مارکی کئی ماہ سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز بیماریاں پھیل رہی ہیں آج حلقے کے ایم این اے صداقت علی عباسی۔چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی کرنل ریٹائرڈ اجل صابر۔اور آرڈی اے کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی کاپی ٹی آئی کے سینئر یوتھ رہنماراجہ واجد واجی نے اپنے چند دوستوں کے ہمرا ہ ان کا شاندار استقبال کیا لیکن دو قدم آگے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو کہ ایم این اے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے لیے سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں ایم این اے صداقت علی عباسی نے پی ٹی آئی کے ورکر کو کے ساتھ سیلفی بنا کر گاؤں پیکاں کلرسیداں کا جلسے پر روانہ ہوگئے ایم این اے اور تحصیل انتظامیہ کے لیے یہ گندگی سوالیہ نشان پیش کر رہی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں