راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وحید کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اخترحسین کو قتل کر دیا تھا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی ممتاز احمد کی مدعیت میں سال 2014تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احتشام کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 03افراد بلال، قاسم اور زبیرکو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرم کے ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں، ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
377