شاہ باغ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ہارون کمال ہاشمی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے شاہ باغ یوسی غزن آباد کے گاؤں نوتھیہ شریف میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس کے تحت گاؤں میں 1000 ہزار درخت لگائے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے مقامی رہنما توصیف احمد بھٹی کی درخواست پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین اور پ ہارون کمال ہاشمی نے نوتھیہ گاؤں کے لئے 1000 پودے فراہم کیے۔ ہارون ہاشمی نے پہلا پودا لگا کر مہم کا آ غاز کیا۔وزیراعظم عمران خان کے “کلین اینڈ گرین پاکستان” منصوبے کو سامنے رکھتے ہوئے میرے گاؤں کے لئے 1000 پودے مہیا کیے۔ اس مو قع پر ہارون کمال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادی کے اس مہینے میں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیے۔ تقریب میں تحریک انصاف کے مقامی کارکنان نے شرکت کی۔ جس میں نمبردار حسن اختر، قیصر بھٹی خطیب چوہدری، عبدالحفیظ، محمد اویس، محمد ثقلین، فرحان بھٹی، عبدالرحمان اور دیگر شامل ہیں۔