387

منشیات فروشی کخلاف بڑی کاروائی 10کلو چرس2کلوافیون برآمد ملزم گرفتار


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی ایس پی ریجن گلفام ناصر وڑانچ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر چکوال محمد زراعت بلوچ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ بھون چکوال کے عدنان اقبال اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم عمران رشید ہیڈ کانسیبٹل محمد علی خان عنایت حسین دوران ناکہ بندی گاڑی نمبر UD 095سوفٹ برنگ گرے کو مشکوک جان کر روکا اور روک کر دوران تلاشی 10 کلو چرس سمیت 2 کلو چار سو گرام افیون برآمد کر لی دوران دریافت ملزم نے اپنا نام زاہد محمود ولد سلطان خان سکنہ وارڈ نمبر 20 محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ ضلع چکوال بتا یاپولیس ٹیم نے ملزم کے خلاف نار کوٹکس دفعات کے تحت تھانہ کلر کہار میں مقدمہ درج.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں