راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی شہری حدود اور ٹیکسلا میں کورونا لاک ڈاؤن کے تجارتی اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر 51 دکانوں کو سر بمہر کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی وقاص سکندری اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی نگرانی میں کی گئیں۔ مقامی پولیس کے اہلکار بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی نے 17 دکانوں کو سر بمہر کیا۔ انہوں نے کاروائیاں مری روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے 34 دکانوں کو سر بمہر کیا۔ جرمانہ اور گرفتاریاں میں بھی ٹیکسلا میں عمل میں لائی گئیں۔