راولپنڈی(ملک قیصراعوان،نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے بڑھنے کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے 28 مقامات پر دس روز کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں 10 اگست سے 20 اگست تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔ان علاقوں میں چوہڑ ہڑپال پشاور روڈکینٹ۔ائیر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی۔گلزار قائد۔ائیر پورٹ روڈ چکلالہ سکیم تھری کینٹ۔لالہ رخ واہ کینٹ۔ٹیکسلا۔گلشن آباد اڈیالہ روڈ۔وارث خان۔مری روڈ۔شمس آباد مری روڈ۔شکریال آئی جے پی روڈ۔سیٹلایٹ ٹاؤن صادق آباد۔آریہ محلہ۔لیاقت باغ اصغر مال۔ڈھوک چوہدریاں بوستان خان روڈ۔ڈھوک الہٰی بخش کمیٹی چوک۔ڈھوک پراچہ 6روڈ۔ڈھوک رتہ۔عید گاہ اصغر مال روڈ خیابان ای سر سید روڈ۔مسلم ٹاؤن بینڈ خان روڈ پیرودھائی۔راولپنڈی سید پور روڈ۔پنڈورہ اور بحریہ ٹاؤن فیز 8 شامل ہیں
429