کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر اور مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ رفاقت جنجوعہ نے سیاسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں کو فوری تعمیر کیا جائے انھوں نے کہا کہ ذبح خانہ کے قریب لاری اڈہ کے قریب میں شہر کی سڑک جی پی او روڈ اور چھنی روڈ پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے پانی کی پائپ لائن بچھا کر ااسی طرح چھوڑ دیا گیا جسکی وجہ سے روزانہ کئی حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ کہوٹہ شہر کا سب سے بڑا مسلہ واٹر سپلائی کا ہے حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کے بجائے عملی اقدامات کرے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے انھوں نے کہا کہ مقامی قیاد ت اور نمائندے اپنا کردار ادا کریں ۔
176