مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سول ڈیفنس ٹورسٹ پروٹیکشن فور مری گذشتہ تین سالوں سے سیاحوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اس فورس کو فعال کرنے کیلئے ڈی سی راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنرمری کی خصوصی توجہ اورکاوش سے سال 2018 میں سیاحوں کی رہنمائی،خدمت،ہوٹل گائیڈز اور ورکرز کی سیاح مہمانوں سے بدسلوکی اور زیادتی کی شکایات کے ازالہ کیلئے،حادثات میں مدد،مذہبی تہواروں،ناگہانی آفات،بچوں کی گمشدگی اور 14 اگست کی تقریبات کی حفاظت کے فرائض سونپے گئے اے سی مری محمداقبال سنگھیڑا کی زیر نگرانی اور خصوصی توجہ کے باعث سول ڈیفنس ٹورسٹ پروٹیکشن اہلکارجذبہ خدمت خلق ک64ے تحت 24 گھنٹے سیاحوں کی خدمات میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹورسٹ حضرات اب خود کومری میں محفوظ تصور کرتے ہیں سیاح کسی بھی پریشانی یا مسئلہ کے حل کیلئے 0321-5638561 اور 0321-6350707 پر رابطہ کرکے مددطلب کرسکتے ہیں۔
221