212

سکول ہیڈ مسٹریس کی دلچسبی دس طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول بھلاکھر کی ہیڈ مسٹریس نے ذاتی دلچسپی لے کر ڈیٹ شیٹس جاری نہ ہونے پر دس طالبات کی نہ صرف ڈیٹ شیٹس جاری کروا دیں بلکہ انہیں اگلے ہی روز امتحانی مرکز کی دوسری شفٹ میں شریک امتحان کرکے ان کا سال ضائع ہونے سے بچالیا گیا۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے سکول میں زیرتعلیم دس طالبات کو ڈیٹ شیٹس جاری نہ کی تھیں جس پر طالبات اور ان کے والدین نے شدید احتجاج کیا تھا جس پر سکول کی ہیڈ مسٹریس خود راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے دفتر پہنچ گئیں اور شام گئے اٹھ اور اگلی صبح دیگر دو طالبات کو ڈیٹ شیٹس جاری کروا کر انہیں دوسری شفٹ میں اکاموڈیٹ کر کے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں