کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی محترم انار خان گوندل،ناظم مرزا محمد آصف اور محمد سلیم دیوانہ کے علاوہ سید زبیر علی صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلرسیداں اور منہاج القرآن کلرسیداں کے تمام فورمز کے نمائندگان وابستگان عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کثرت رائے سے تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں کے درج ذیل عہدیداران کا چناو کیا گیا۔صدر حافظ آصف محمود،نائب صدر صاحبزادہ ارفادحسین،ناظم سید قاسم بخاری،ناظم دعوت وتربیت محمد اکرم قادری،ناظم مالیات مناظر حسین ملک،ناظم ممبر شپ طاہر محمود قادری،ناظم سوشل میڈیا اسرار الحق چشتی۔