254

راولپنڈی‘ای روزگار پروگرام کے تحت داخلوں کا آغاز


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب کے ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کیلئے راولپنڈی میں داخلے جاری ہیں اور آخری تاریخ یکم اگست ہے۔ بلامعاوضہ آن کیمپس کورسسز کامسیٹ واہ اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں جاری ہیں۔ ‘ای روزگار’ پروگرام فری لانسنگ کی عملی تربیت فراہم کرنے کا پروگرام ہے جس کے ذریعہ روزانہ ہزاروں سٹوڈنٹس ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ بلامعاوضہ کورسسز میں آن لائن داخلہ دیا جاتا ہے۔ www.erozgaar.pitb.gov.pk/apply کا وزٹ کریں۔داخلے ای کامرس، ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کریٹیو ڈیزائننگ کے شعبوں میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔ داخلہ کیلئے 16 سالہ تعلیم، پنجاب کا ڈومیسائل، زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال اور بیروزگار ہونا ضروری ہے۔ ‘ای روزگار’ پروگرام حکومت پنجاب کے یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں