راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ چونترہ پولیس کی موثر کاروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم 07 سال بعد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی صدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او چونترہ اور ان کی ٹیم نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اسلم کو 07سال بعد گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم محمد اسلم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 2014ء میں محمد رضوان نامی شخص کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر 02 ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر اے ایس پی صدر اور چونترہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔
409