407

چوروں و ڈکیتوں نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

گوجر خان (عامر وزیر ملک) گوجرخان شہر میں ڈاکو راج ایک ہی رات میں چوری ڈکیتی کی نصف سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے موٹر سائیکل لاکھوں روپے نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔پولیس لمبی تان کر سو گئی ڈاکو عید بنانے میں مصروف ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں پوری رات چوروں ڈاکوؤں نے انت مچائے رکھی پولیس تھانہ گوجرخان تمام صورت حال سے بے خبر تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ملک شفقت کے گھر سے چور لیپ ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار جبکہ کلب کیفے والی سروس روڈ پر صحافی میر سلطان سارنگ اور ان کے دوست سے چار لاکھ روپے کے مالیت کے قیمتی موبائیل چھین لئے جبکہ تکیہ بابا رحیم شاہ روڈ سے ایک ہی رات دو شہریوں ایک سے پچاس ہزار روپے دوسرے شہری سے تین ہزار روپے نقدی چھین کر فرار بڑکی بدال میں محمد اسلم کے گھر چوروں نے اترنے کی کوشش کی شور مچانے پر فرار ہونے میں کامیاب ایک ہی رات میں شہر کے چاروں کونوں پر چوروں کی متعدد ورداتوں سے شہری سخت خوف میں متبلا ہو گئے ہیں ایک ہی رات میں چوروں نے کھلے عام انت مچائے رکھی تو پولیس اتنی بے خبر کیوں ہے آئے روز نقدی چھین کر فرار ہونے موٹرسائکل چوری موبائل چوری کی وارداتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ شریف شہری نہ دن کو نہ رات کو محفوظ ہیں اہل علاقہ نے ار پی او۔ اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور فی الفور چوروں ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے اقدام کیے جائے اور شہر میں گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں