238

روات پولیس کالج میں اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس ٹریننگ کالج میں کورونا ویکسینین جاری دو روز میں 6 سو سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران کی ویکسینیشن کی گئی۔کورونا ویکسینیشن موبائل یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ کے دو روز میں 628 پولیس اہلکاروں و افسران کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے انھوں نے بتایا موبائل یونٹ ٹیم مہلک وائرس کے خلاف پرعزم ہے اور عوام کو ویکسین لگانے کے لیے ان کی دہلیز پر جائیں گے ان کے ہمراہ دیگر سٹاف میں ڈاکٹر جمال احمد‘ ڈاکٹر عابدہ حبیب‘ کشف غزالی‘حرا صدیقی‘ حمیر علی‘ خرم شہزاد‘عبدالحمید‘ رضوان‘ دوست محمد‘ فیضان‘ بابر اور امجد علی شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں