مری (نیٹ نیوز)خود کو وفاقی وزیر داخلہ کا بھتیجا ظاہر کر کے شہریوں سے کروڑوں ہتھیانے والا نوسرباز اشفاق ہمراہ 4گینگ ممبران گرفتارمزید تفتیش لیے نامعلوم مقام پر منتقل۔زرائع مطابق جڑواں شہروں میں راشد نامی فراڈی جو کہ خود کو شیخ رشید احمد کا بھتیجا ظاہر کرتا تھا ہمراہ اپنے گینگ ممبرز فراڈ و ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور شہریوں سے کروڑوں روپے شیخ رشید کے نام پر ٹھگ چکا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سی پی او احسن یونس سے استدعا کی کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ جس پر ایس پی طارق محبوب نے ہمراہ بھاری نفری تاج محل ہوٹل جی پی او چوک مری پر ریڈ کیا اور اشفاق سمیت پانچ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔ زرائع مطابق یہ ریڈ سحری وقت کیا گیا اور مال روڈ کو تمام اطراف سے سیل کیا گیا۔ بعد از گرفتاری ملزمان کو کڑے پہرے میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ زرائع مطابق ملزمان کو بھی مطلوب ہیں جبکہ چند دن قبل انہوں نے ممتاز سٹی میں بھی ایک گھر میں ڈکیتی کی تھی۔