سردار مارکیٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل دوبیرن خورد کے جنرل کونسلر طاہر اقبال خان اور گاوں لہڑی کے صوبیدار میجر ر پرویز اختر خان نے پنڈی پوسٹ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں 6 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گےان کا کہنا تھا کہ ہمارا پولنگ اسٹیشن ختم کرنا حکومتی سازش ہے لیکن ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہو ں گے اور 25 جولائی کو راجہ محمد صدیق کو پولنگ اسٹیشن سے کامیاب کرائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا کہوٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا
212