راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔مون سون نے رت بدل دی۔ آسمان سے برستی بوندوں نے ساون کا مزا دوبالا کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سپیل رنگ دکھا نے لگا،ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں