مری‘گاڑی حادثہ کا شکارایک خاتون جاں بحق


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بھوربن روڈ اوسیا ہ مری کے قریب کے قریب کیری بولان ڈبہ نمبربی آر ایچ اے015 بے احتیاطی کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے جاں بحق خاتون کا تعلق ملوٹ ڈھونڈا ں مری سے ہے اور بابو شفیق عباسی کی اہلیہ اور کلیم عباسی کی والدہ تھیں گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو دیول میں ایک فوتگی پر جاررہے تھے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے نعش اورزخمیوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کیااورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں