مری‘ معمولی تلخ کلامی پہ جھگڑا‘ فائرنگ سے 2افراد زخمی

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی علاقہ گلیات ایوبیہ کوزہ گلی مورتی میں معمولی تلخ کلامی پہ جھگڑا فائرنگ سے دو افراد زخمی واقعات کے مطابق پشاور چار سدہ کے رہائشی عمر یوسف زئی جو گرمیوں میں کوزہ گلی آئے تھے ان کے گارڈ اور مقامی افراد میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پہ عمر یوسف زئی کے گارڈ نے فائرنگ کر دی جس سے دو مقامی افراد عادل شاہ اور ارشاد شاہ زخمی ہو گئے جس پہ مقامی لوگوں نے مری ایبٹ اباد روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا واقع کی اطلاع ملتے ہیں ڈونگا گلی پولیس کے ڈی ایس پی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گارڈ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جس کے بعد مقامی افراد نے احتجاج ختم کر دیااورٹریفک بحال ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں