بیول میں ڈکیتی:ڈاکو کیش اینڈ کیری سے نقدی چھین کر فرار

گوجرخان (عامر وزیر ملک) بیول میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات, چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر کو لوٹ لیا جبکہ فائرنگ کرکے ایک شخص کو بھی زخمی کردیا بیول شہر میں اعوان کیش اینڈ کیری پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے اور فائرنگ کرکے ایک شخص فخر عباس کو بھی زخمی کردیا واردات کے بعد ڈاکو ہنڈا موٹر سائیکل اور کار میں فرار ہوگے اس سے دو ہفتے قبل بیول سموٹ روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جبکہ موہڑہ بھٹیاں , بیول ٹکال روڈ اور دیگر علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام ہے بیول شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجر برادری نے احتجاج کا اعلان کردیاپولیس تاحال کسی بھی واردات کا سراغ لگا سکی اور نہ ہی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرسکی شرقی گوجرخان بیول میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کاشکار سی پی او کو چاہیے کہ وہ تھانہ گوجرخان میں کسی تجربہ کار ایس ایچ او کو تعنیات کیا جاے

اپنا تبصرہ بھیجیں