کوہسار یونیورسٹی میں طالبات سے ڈانس کرانے پر شہری سراپا احتجاج

مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) خطہ کوہسار کی غیرت مند بیٹی خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عابدہ راجہ کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے احتجاج کے باعث انتظامیہ کو طالبات کا ڈانس منسوخ کرناپڑارکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ اوروزیرہائرایجوکیشن ہمایوں سرفرازبھی احتجاجا ًپروگرام سے اٹھ کرچلے گئے گزشتہ روزکوہساریونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں سنڈیکیٹ کی میٹنگ کے موقع پرمری کی روایات کے برعکس ڈانس پارٹی منعقدکی گئی جسکی شدید مذمت کرتے ہیں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی موجودگی میں ایسا پروگرام چلتارہاجس پرخطہ کوہسار کے عوام سیاسی و سماجی اورمذہبی تنظیمیں سراپااحتجاج ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں