485

جاتلی:قتل کا مجرم گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس کی اہم کاروائی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث02ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان و اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزدملزم محمد حارث کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ دو ہفتے قبل سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے محمد امجد قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد شکیل کی مدعیت میں میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم نعمان عابد کو گرفتار کرلیا،ملزم نعمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے راجہ واجد اور عامر کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا مقدمہ راجہ واجد کی مدعیت میں مارچ 2021ء میں درج کیا گیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں