175

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے مینیجر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماجد اسحاق کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں صفائی کے انتظامات میں بہتری کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ نئے مالی سال میں آر ڈبلیو ایم سی کے بجٹ میں اضافہ سیمزید 10 سینٹری ورکرز کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سینٹری ورکرز کی ڈیوٹی اور کاکردگی کا روزانہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے اور عوامی شکایات پر ترجیحی طور پر عمل درآمد کیا جائے۔اس موقع پر گندگی کوڑے دان کے باہر پھینکنے پر انہوں نے ایک دکاندار کی سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ ایسی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں