روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ میں رات کی تاریکی میں چوری کی واردات۔چور قیمتی بیل‘ گائے اور بچھڑا لے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ ڈھوک موہری میں گزشتہ رات چور صوفی شاہد نامی شخص کے گھر سے ایک قربانی کا قیمتی بیل ایک گائے اور بچھڑا چوری کر کے لے گئے چوری اور ڈکیتی کی بڑتی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تھانہ روات پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ روات کلر سیداں روڈ پر تھانہ روات کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے۔