گوجرخان(احمد نواز کھوکھر)سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض اینجو پلاسٹی کے بعد اب روبصحت ہیں، مارچ میں ان کا کورونا پازیٹیو ایا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی۔تب دل کے ڈاکٹر کو دکھایا گیا تو آنھوں نے انجیوگرافی تجویز کی آج ڈاکٹر میجر جنرل نصیر سمور نے اے ۔ایف ۔آئی۔سی میں انکی انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کی اور ایک سٹنٹ ڈالا گیا،جسکے بعد چوہدری ریاض خیریت سے ہیں ایک اعلامیہ میں انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے،خدا انہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔