گوجرخان سمیت چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے راولپنڈی کے چھ تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا تبدیل ہونے والوں میں تھانہ گوجرخان کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ سب انسپکٹر مرزا شکیل ایس ایچ او تھانہ گوجرخان جبکہ تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر امجد پرویز کو تبدیل لائن کرتے ہوئے ان کی جگہ سب انسپکٹر نصیرالرحمن قریشی کو بطور ایس ایچ او صدر واہ تھانہ لگا دیا ظہیر الدین بابر کو ایس ایچ او کینٹ راولپنڈی ۔ سب انسپکٹرعدیل تو اس ایچ او واکینٹ سٹی جبکہ تھانہ ٹیکسلا کے ایس ایچ او غضنفر عباس کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ منصور سب انسپکٹر کو ایس ایچ او ٹیکسلا تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں