351

کلر سیداں‘غیر میعاری گوشت فروخت کرنے پر قصائی کو جرمانہ


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں راجہ عبدالجبار نے گاہک کی شکایت پر کم عمر جانور کا گوشت فروخت کرنے پر 30کلو گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ قصائی کو دوہزار روپے جرمانہ کی چٹ بھی تھما دی۔گاہک نے شکایت کی تھی کہ اس نے کلر سیداں کے ایک قصاب سے گوشت خریدا جسے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ کم عمر جانور کا گوشت ہے جس پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور گوشت قبضہ میں لے کر قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ہیلتھ انسپکٹر کے مطابق گوشت پر ویٹرنری ڈاکٹر کی مہر بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے بیشتر قصاب ٹھیکیدار کی دو سو روپے کی فیس سے بچنے کیلئے ویٹرنری سٹاف سے ملی بھگت کر کے سلاٹر ہاؤس میں جانور لے جانے کی بجائے انہیں اپنے گھروں میں ہی ذبحہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کا خون نالیوں میں بہنے کی وجہ سے گلی محلوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں نے ویٹرنری ڈاکٹر کی کارکردگی پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی سے ویٹرنری اسٹاف کے ذمہ دران سے بازار میں فروخت ہونے والے جانوروں پر ثبت کی گئی مہروں کو یقینی بنانے اور بغیر مہر کے گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں