راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت معہ 05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سجاد نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج سعادت حسین ملک ASJنے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم شفاعت کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت معہ 05لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم شفاعت نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے سجاداحمدکو زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی نصیر احمد کی مدعیت میں سال 2006میں درج کیاگیاتھا،ملزم کو تھانہ جاتلی پولیس نے 24ستمبر2020کو گرفتارکیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظرمعزز عدالت کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سز ادی گئی،ملزم کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کرتی رہے گی۔
297