218

گوجرخان،خواتین کیلئے جدید لائبریری بنانے کا اعلان

کتاب بینی کو فروغ دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور کا بڑا قدم گوجرخان میں خواتین کے لئے الگ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ لائبریری قائم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے آج چیف آفیسر عمر شجاع کے ہمراہ ہاؤسنگ سکیم نمبر ایک میں واقع پبلک لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجود کتابوں کی تعداد پانج ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی جائے گی اسے ڈیجیٹل لائبریری بنایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے اس وزٹ کے دوران انہوں نے خواتین کے لئے اسی جگہ الگ سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ لائبریری بنانے کا بھی اعلان کیا جس پر فوری طور پر کام شروع کرنے کے لئے سی او کو احکامات جاری کر دیئے

خبر پر اظہار رائے کریں