اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈی سی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار اسلام آباد اویس خان کا ریونیو سنٹر ترلائی کلاں کا سرپرائز وزٹ ،دوران وزٹ تحصیلدار اسلام آباد نے پٹوار سرکلز میں روزنامچوں و دیگر ریکارڈ کی چکینگ کی پٹواریوں کو جلد ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایات جاری ۔نئے چار سالہ جمنبدیوں کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا تحصیلدار نے پٹواریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی التواء کےنئے چار سالہ جمنبدیوں کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے اور ریونیو سنٹر میں سائلین کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہی لیتے ہوئے انکو جلد حل کرنے کے لیے تحصیلدار اویس خان کی طرف سے عزم ظاہر کیا گیا ۔سائلین کے ساتھ حسن وسلوک کے ساتھ پیش آیا جائے کسی پٹواری کے خلاف سائلین کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تو اسکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی