سہالہ (پنڈی پوسٹ نیوز)سہالہ پولیس کی حراست میں شہری حوالا ت سے غائب،ورثاء کا پولیس پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام،آئی جی اسلام آباد کو تحریری درخواست جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق روات کورٹانہ کے رہائشی ساجد محمود ولد محمد نذیر نے آئی جی کے نام دی گئی درخواست میں بتایا کہ 14جون کو شام چار بجے میرا بھائی اپنے کزن کے ہمراہ گاڑی پر مارکیٹ جارہا تھا جب لنگ روڈ پر پہنچا تو تھانہ سہالہ چوکی روات کے سب انسپکٹر قاسم ضیاء نے ہمراہ ملازمان واجد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے واجد کا ذاتی لائسنس پسٹل گاڑی میں موجود تھا جو کہ پولیس نے رکھ لیا جب اطلاع ملنے پر تھانہ پہنچے تو واجد حوالات میں بند تھا قاسم ضیاء نے بتلایا کہ پسٹل کیری کا لائسنس نہ تھا جس کی وجہ سے بندکیا اور مقدمہ درج کریں گے لیکن مدعی مقدمہ نمبر323/21کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے واجد کو مذکورہ مقدمہ میں پابند سلاسل کر دیا ہم رات کو تقریبا گیارہ بجے تھانہ میں واجد کے لیے رات کا کھانا لے کر گئے اور جب صبح ناشتہ لے کر گئے تو واجد حوالات میں نہ تھا معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ رات ایک بجے واجد کو پولیس والے نکال کر نامعلوم مقام پر لے گئے کورٹانہ کے اردگرد سوسائیٹیز کے مالکان و کارندے واجد کے مخالف ہیں اور مدعی مقدمہ نمبر 323/21 اور اس کا والد عبدالطیف واجد کا مخالف ہے جنھوں نے تھانہ سہالہ پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے واجد کو بے گناہ مقدمہ میں پھنسایا میرے بھائی واجد کی کوئی اطلاع نہ ہے ایس ایچ او تھانہ سہالہ قاسم ضیاء اور دیگر ملازمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور واجد کو برآمد کرایا جائے۔