واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی‘نمائندہ خصوصی)پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود نے ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسلا میوزیم محمد اقبال منج، اسسٹنٹ کیوریٹر حمیرا ناز اور علی گوھر نے بدھ ازم،سدھارتھ بدھ اور گوتم بدھ کی چوتھی اور پانچویں صدی کی تاریخ پر بریفنگ دی۔مشیرسیاحت پنجاب آصف محمود نے میوزیم کی توسیع اور آڈیٹوریم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ٹیکسلا میوزیم میں سیاحوں کے لیے موجود سہولیات کو مزیدبہتر بنانے کے لیے میوزیم انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔آخر میں مشیر سیاحت پنجاب آصف محمود اور ایم پی اے ملک تیمور مسعود نے مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔