251

کہوٹہ‘فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کہوٹہ (ارسلان کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک کہوٹین یوتھ، نظریاتی کارکن پی ٹی آئی یوتھ کاشف ستیاور عوام علاقہ کا واٹر سپلائی کے حوالے سے سہولیات کے فقدان، فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پرسراپا احتجاج کہوٹہ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گلیوں میں گلی ڈالی جا رہی ہیں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم مفادات کی سیاست کی جا رہی ہے ستر سالوں سے ضلع راولپنڈی کی سب سے پرانی اور ایٹمی تحصیل کو صرف لالی پاپ دیا جا رہا ہے چند لوگوں نے برادری اور ذاتی مفادات کی سیاست کر کے کہوٹہ کے لاکھوں کی آبادی والی تحصیل کے لوگوں کی حق تلفی کی آج کے جدید دور میں کہوٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے عوام پتھر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں خواتین دور دراز سے پانی لاتی ہیں خطیر رق سے ٹنکی تو بنا دی مگر عرصہ دراز سے اسکو فعال نہ کیا گیا سابقہ اور موجودہ منتحب نمائندگان مقامی قائدین کی نا اہلی کی وجہ سے عوام شدید دشواری کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر ناصر راجہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIضلع راولپنڈی کاشف ستی، نائب امیر فیصل قریشی، سفیر سیفی، ابرار حسین قریشی، سردار بشیر ایڈووکیٹ، ساجد کیانی ایڈووکیٹ، فیصل ندیم ستی و دیگر مقررین نے واٹر سپلائی کی سہولیات نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ سے کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام علاقہ بزرگ بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور نعرے لگائے (ساڈا حق اتھے رکھ) اس موقع پر راجہ ناصر، کاشف ستی و دیگر نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مدوا کیا جائے ٹنکی کو فعال کر کے ملحقہ علاقوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے واٹر سپلائی کے محکمہ کا آڈٹ کیا جائے مطالبات نہ مانے گے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں