میجرمحمد اکرم شہید ضلع گجرات کے گاؤں ڈنگہ میں پیدا ہوئے لیکن بنیادی طور پر ان کا تعلق جہلم کے گاؤں نکہ کلاں سے تھا۔ ان کا تعلق اعوان برادری سے تھا۔ 1959ء میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخل ہوئے اور 1963ء میں وہاں سے گریجویشن کرنے کے بعد فرینٹیرز فورس ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور ستمبر1965ء کی پاک بھارت جنگ میں بطور کیپٹن جنگ میں حصہ لیا اور لاہور میں انڈین آرمی کے خلاف کامیاب ترین ملٹری آپریشن کیے۔
انیس صد انہتر عیسویں میں ان کی میجر کے عہدہ پر ترقی ہوئی۔ 1971ء میں انہوں نے میجر کی حیثیت سے بنگلہ دیش میں بوگرہ کی جنگ میں انڈیا کے خلاف بھری بہادری اور جرأت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا جس پر حکومت پاکستان نے پاک آرمی کا سب سے اعلیٰ اعزاز نشان حیدر سے نوازا اور ان کی یادگار جہلم شہر کے درمیان میں بنائی گئی ہے۔{jcomments on}