پوسٹ آ فس کو ٹلی ستیاں میں اکاؤنٹ ہولڈر کے لین دین نہ ہو نے پر اکا ونٹ ہو لڈرز کا پوسٹ آ فس کوٹلی ستیاں کے با ہر احتجا ج مظاہرہ کثیر تعداد میں ضیف العمر مردو خواتین نے احتجاج میں شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی رقم جو ہماری جمع پونجی پوسٹ آ فس کوٹلی ستیاں میں جمع کروارکھی تھی آ ج ہمیں نہ ملنا کہا ں کا انصاف ہے احتجاجی مظاہرین جن میں صوبیدار خان افسر ستی ، اللہ دتہ ستی ، حاجی ریاضل حسین ستی ، رزید احمد ستی ، صوبیدرا گفتار ستی و دیگر نے بتایا کہ اب جبکہ ہم اکاؤنٹ ہولڈر کو رقم کی ضرورت ہے جن میں سے کسی نے اپنی بیٹی کی شادی کرنی ہے یا کسی نے مکان تعمیر کرنے ہیں ہمیں یہ رقم نہیں دی جا رہی اور کہا جا رہا ہے کہ قومی بچت میں جا کر اپنی رقم کا پتہ کریں اس اقدام سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا گیا انہوں نے منتخب نمائندوں اور ڈی جی پو سٹ آ فس سے کو ٹلی ستیاں کے اکا ونٹ ہولڈ ر کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے انہیں رقم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پوسٹ ماسٹر پو سٹ آ فس کو ٹلی ستیاں محمد منصور نے بتا یا کہ ہمیں اعلی افسران کی طرف سے یہ ہدایات جا ری کی گئی ہیں جس میں اکاؤنٹ ہولڈر کے لین دین ابھی نہیں ہو رہے جسکی بنیادی وجہ ڈیٹا کو کمپیوٹراز کیا جا ریا ہے
262