روات انڈسٹریل ایریا میں واقع فوڈ فیکٹر ی میں آتشزدگی ،دھواں آسمان کو چھونے لگا۔تفصیلات کے مطابق روات انڈسٹریل ایریا میں واقع البانی فوڈ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کافی ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو کی فاٹر فائٹ ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں یاد رہے کہ دو روز قبل گیس فیکٹری میں باؤزر پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے تھے جبکہ دو کی حالت تشویشناک تھی