راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شادی ہال کو سربمہر کر دیا اور اس کے مالک پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہوٹل مالکان اور علاقہ میں موجود دکانداروں کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور سماجی فاصلہ کے نشانات بھی نمایاں طور پر لگائے جائیں۔
267