267

مری‘جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گرمائی سیز ن کے آغاز کے ساتھ ہی مری کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ گذشتہ روزایکسپریس وے مری بوستال کے قریبی جنگل میں آ گ لگ گئی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 مری کے اہلکار ایمرجنسی ایمبولینس اور فائرٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انچارج ایمرجنسی آفیسرمری حمزہ علی خان نے خود موقعہ پر جا کر فائر آپریشن میں حصہ لیا،بھروقت رسپانس پر آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ہے،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے سے مری کے قیمتی جنگلات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اورمحکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے آگ لگنے کے واقعات کوروکنے اورجنگلات کو بچانے کیلئے فوری طورپر آگ بجھانے کے اقدامات کئے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں