غفلت ثابت ہونے پر پولیس چوکی قاضیاں کا تمام عملہ نوکری سے فارغ

کڑے محکمانہ احتساب کا عمل جاری،سب انسپکٹر سمیت 03اہلکار نوکری سے برخاست، محرر سمیت 04اہلکار جبری ریٹائرڈ، کھلی کچہری میں ایس ایچ اوکہوٹہ کو غفلت برتنے پر شوکا ز نوٹس جاری،پولیس اہلکاران کو انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پرنوکری سے برخاست اورجبری ریٹائرڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چندروز قبل شہری پرتشددکی شکایت سامنے آنے پرسی پی اومحمد احسن یونس نے انچارج چوکی قاضیاں اورتمام عملہ کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے تھے،ایس ڈی پی اوگوجرخان سرکل نے انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کی، انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے سی پی اومحمد احسن یونس نے انچارج چوکی قاضیاں سب انسپکٹر عقیل راٹھور،کانسٹیبل عبدالواجداورکانسٹیبل عامرحسین کونوکری سے برخاست جبکہ محرر ہیڈکانسٹیبل محمد نسیم،کانسٹیبل ابرار،کانسٹیبل ضیاء طلعت اورمحمد اشفاق کوجبری ریٹائرڈکردیا،سی پی اونے کھلی کچہری کے دوران شہری کی شکایت پر محکمانہ امور پر غفلت برتنے پر ایس ایچ اوکہوٹہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ شہریوں پر تشدد ناقابل برداشت فعل ہے، راولپنڈی پولیس میرٹ اورخود احتسابی پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایاجائے

اپنا تبصرہ بھیجیں