اسلام آباد (سی این پی) پاکستان میں تیارکورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی، پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے لپ پاک ویک کوسرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نے جاری کیا اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پاک ویک ویکسین کی جانچ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی، پاکستان میں کوروناویکسین پاک ویک کے نام سے دستیاب ہو گی۔وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلے فیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈریپ سے قبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کے ٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئے خام مال چینی کمپنی نے فراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔خیال رہے این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.