مری(سید محمد احمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)لوئر ٹوپہ پھپھڑیل مری اورسترہ میل کے مقام پر2 جنگلوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122مری کے اہلکار دو فائر ٹینڈرز اور ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ دونوں آگ لگنے والے مقامات پرموقع پرپہنچ گئے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ابتدائی طور دی گئی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ نہ بتائی گئی ہے،آگ نے جنگل کے ٹاپ ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جہاں روڈ نہ ہونے کے باعث فائر ٹینڈرز موقعہ پر نہیں جاسکتے تھے آخری اطلاعات تک لوئر ٹوپہ پھپھڑیل کے قیمتی جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں اور آگ پر تاحال قابو نہ پایاجاسکا ہے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے کئی میل پیدل پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
282