کلر سیداں(راجہ سعید)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ملک بشیر احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں سے طلباء و طالبات کی شرح اخراج باعث تشویش ہے، رئیس مدرسہ خارج ہونے والے طلباء و طالبات کی جگہ نئے داخلوں کے ذریعے اس خلاء کو پر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ذہن سازی اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ ایک انسان اس وقت تک معاشرے کیلئے مفید نہیں ہوتا جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔پڑھی لکھی ماں ہی بہترین معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے اور انسان کو معاشرے کا ایک فعال اور اہم جزو بننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ پورے تعلیمی نظام کا مرکز و محور ایک استاد ہی ہوتا ہے۔یہ نہ صرف نسل نو کی تربیت کرتا ہے بلکہ نسل نو نظریہ حیات اور اسلامی تعلیمی نظریات سے وابستہ بھی کرتا ہے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کی ہر بات و حرکت طلباء پر اثر انداز ہوتی ہے مگر آج استاد اور شاگرد کا مقدس رشتہ کہیں کھو گیا ہے۔استاد کا مقام مادیت پرستی اور ماہانہ مشاہیرہ سے بالا ہے۔سی ای او نے اس موقع پر سرکاری سکولوں کے منتظمین کو صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی اقدامات پر مکمل عمددرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اخلاق احمد اور ڈپٹی ایجوکیشن افیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی اور اساتذہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب