210

کہوٹہ‘پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس پر تقریب

کہوٹہ(ارسلان کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستانی عوام تحریک کا 32واں یوم تاسیس کہوٹہ میں مقامی قائدین کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقاد کیک کاٹا گیا تقاریر کی گئیں۔قاضی شفیق الرحمٰن ڈپٹی کنوینئر سنٹرل کور کمیٹی پاکستان عوامی تحریک، سید احت کاظمی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی اور ملک طاہر جاوید سنئیر نائب صدر شمالی پنجاب نے بطور مہمانان گرامی شرکت کی اور پارٹی منشور کے حوالے سے پرجوش خطاب کیا دوران تقاریر مہمانان گرامی نے کہا کہ طاہر القادری نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں دین اور سیاست کے حوالے سے انکی خدمات قابل لائق تحسین ہیں انکا منشور وہ واحد منشور ہے کہ جس میں نہ کوئی تفریق ہے نہ ہی کسی گرو تک محدود ہے یہ منشور اسلام کی سلامتی و بقاء کے لیے ہے قائد محترم جناب طاہر القادری نے اپنی ساری زندگی محبتیں تقسیم کرنے اور دین کی خدمت پر وقف کی ہمارا وژن اور منشور سیاست عوام کی تبدیلی نظام کی اس عظیم جدوجہد کو آج 32سال ہو گئے ہیں شاندار تقریب کے انعقاد پر مہمانان گرامی نے صدر پاکستا ن عوامی تحریک کہوٹہ عقیل حیدری ایڈووکیٹ،سنئیر نائب صدر خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، نائب صدر شکیل شیخ، سیکرٹری جنرل ثنا اللہ ستی، سیکرٹری اطلاعات حافظ قمر رضا، راجہ بلال جہانگیر و دیگر کو مبارک باد دی اس موقع پر عقیل حیدری ایڈووکیٹ اور خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ قائد محترم کے منشور سیاست عوام کی تبدیلی نظام کی کو گھر گھر تک پہنچائے گے تقریب کے اخر میں کیک کاٹا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں