عید کے چوتھے روز فائرنگ کرکے سگے بیٹے کو قتل اور بیوی کو زخمی کرنے والا سنگدل ملزم بھائی سمیت گرفتار.ملزم جمیل اختر نے گھریلو جھگڑے پر بھائی اور بھابھی کی ایماء پر اپنے 19 سالہ سگے بیٹے ہارون جمیل کو فائرنگ کر کے قتل اور بیوی نگہت آرا کو زخمی کردیا تھا، قتل کا ہولناک واقعہ گھریلو رنجش اور موبائل فون کے استعمال سے منع کرنے پر پیش آیا، نگہت آرا کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر، ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او مندرہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ایس ڈی پی او گوجر خان ملک رفاقت حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او مندرہ محمد خان اور ٹیم نے جدید سائنسٹیفک طریقہ سے 02 نامزد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مقتول کا سنگدل باپ جمیل اختر اور تایا ندیم اختر شامل ہیں
585