(تحریر چوھدری محمد اشفاق)
پنجاب حکومت نے ہر سال کی طرح اس بار بھی عوام کو ریریلیف فراہم کرنے کیلیئے رمضان میں پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار لگائے ہیں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اس وقت باقی سارے کام چھوڑ کرسستے رمضان بازاروں پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہے اس مرتبہ سستے رمضان بازار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ واقع پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو رعلیف دینے کیلیئے کوشاں ہے رمضان تو ایک ایسا با برکت مہینہ ہے جس میں ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور مسلمان کو یہ اختیار دے دیا جاتا ہے کہ جتنی چاہو نیکیاں اپنی مرضی سے کماؤمسلمان تو رمضان شریف کی برکات سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں رمضان شریف میں جنت کے ساتھ ساتھ توبہ کے دروازے بھی کھول دیئے جاتے ہیں اور اس پاک ماہ میں صدق دل سے کی ہوئی توبہ قبول بھی ہو جاتی ہے دوسری طرف ناجا ئز منافع خور بھی یہ خیال کرتے ہیں کہ یہی ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اپنی مرضی سے منافع حاصل ہو سکتا ہے اور اس مہینے میں خوب کمائی کی جا سکتی ہے غیر مسلم ممالک میں رمضان سے ایک ہفتہ قبل ہی مسلمانوں کیلیئے رمضان پیکج نافذ کر دیئے جاتے ہیں جن میں مسلمانوں کیلیئے کم و بیش 50 فیصد تک قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں تا کہ مسلمان رمضان شریف میں کسی معاشی مشکل میں مبتلا نہ ہوں لیکن ہمارے ہاں سب کچھ اس کے برعکس ہے ہمارے دکاندار اس مقدس ماہ میں اپنے مسلمان بھائیوں کو لوٹنے کا موقع ضائع نہیں ہونے دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ رمضان میں خوب کھال اتاری جائے پورا سال کمائی کرنے کے بعد ہمارے دکانداروں کو صرف ایک ماہ کیلیئے اپنا منافع کم کر دینا چاہیئے اللہ کی ذات بھی بھی ان سے راضی ہو گی انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے کا اہتمام کیا ہے اس ضمن میں پورے صوبہ میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں حکومت کی طرف سے ان بازاروں میں بہت سی اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے اور عوام کو فائدہ پہنچانے کیلیئے ان سستے بازاروں میں بہت سی دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں ان رمضان بازاروں میں بہت سی اشیاء نہایت ہی مناسب قیمت پر مل رہی ہیں عام بازار اور سستے بازاروں کی قیمتوں میں کافی فرق موجود ہے پنجاب کی دیگر تحصیلوں کی طرح کلرسیداں میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ایک رمضان سستا بازار لگایا گیا ہے جس میں بہت ساری سہولیات دستیاب ہیں اس سستے بازار میں عام عوام کیلیئے بہت سی ایسی اشیاء موجود ہیں جن کی روزمرہ ضرورت پڑتی ہے اس بازار میں بہت سے سرکاری محکمے اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اہلکار ٹی ایم اے کے اہلکاران، محکمہ زراعت، محکمہ امور حیوانات، تمام یو سیز کے سیکریٹریز، تحصیل میں موجود تمام پٹواری، محکمہ صحت پولیس تھانہ کلرسیداں اور اس طرح کے دیگر سرکاری محکمہ جات کے اہلکاراں اپنی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اس بازار میں ماچس سے لے کر آٹے تک ہر چیز دستیاب ہے سستے بازار کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا ہے کہ اس میں عام بازار کے مقابلے میں تمام اشیاء آدھی قیمت پر دستیاب ہوں سستے بازار کا مطلب یہ ہے کہ اس میں عام بازار کی نسبت قیمتیں کم ہوں اس رمضان بازار میں چینی 65روپے فی کلو موٹا گوشت 390روپے فی کلو چھوٹا گوشت790 روپے فی کلو آٹے کی چھوٹی بوری 375روپے میں اور اس طرح کی دیگر تمام اشیاء بھی نہایت ہی مناسب قیمت پر مل رہی ہیں انڈے اور مرغی کا گوشت بھی عام بازار کی نسبت سستا مل رہا ہے اس سستے بازار میں ایک اہم چیز جو دیکھنے کو ملی ہے وہ یہ ہے کہ جوں ہی آپ مین گیٹ سے سستے بازار میں داخل ہوں تو وہاں پر دو عدد سکرینز نصب کی گئی ہیں جو بجلی کی مدد سے چل رہی ہیں اور ان پر سستے بازار میں موجود تمام اشیاء کی قیمت پٹی کی صورت میں دکھائی جا رہی ہے تا کہ خریدار کو کسی بھی شے کی قیمت سے متعلق کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام چھوٹا و موٹا گوشت بہت ہی اعلی قسم کا مل رہا ہے سبزیاں بھی نہایت ہی اچھی اور تازہ دستیاب ہیں محکمہ صحت کا عملہ اپنا الگ سے ایک کیمپ لگائے بیٹھا ہوا ہے تا کہ اگر بازار میں اگر کسی شخص کے ساتھ کوئی بیماری وغیرہ پیش آ جاتی ہے تو اس کا فوری طور پر ادھر ہی علاج ممکن ہو سکے سستے بازار میں ناپ تول کے آلات کو چیک کرنے کا بھی بہترین طریقہ موجود ہے اگر کسی کو ناپ تول کے حوالے سے کوئی ببھی شکایت ہو تو اس کو فوری طور پر مطمئن کیا جاتا ہے اسسٹنٹ کمشنر تقریبا ہر روز اس بازار کا دورہ کرتی ہیں اور بازار میں موجود دکانداروں اور خریداروں سے ان کی مشکلات سے متعلق دریافت کرتی ہیں سستے بازار میں دکانداروں کو ٹھنڈی اور سائیہ دار جہگہ مہیا کی گئی ہے ہر دو تین دکانداروں کو ایک روم کولر اور پنکھا دیا گیا ہے ان کو بیٹھنے کیلیئے آرام دہ کرسیاں دی گئی ہیں سٹال ہولڈرز سے متعلق اگر کوئی شکایت ہو تو ایک سیل قائم کیا گیا ہے جو فوری طور پر ضروری کاروائی عمل میں لاتا ہے یہ بات بھی قابل تسلیم ہے کہ اس سستے بازار میں تحصیل بھر سے عوام نہیں آ سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ بازار سستا نہیں ہے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا یہ رمضان سستا بازار حقیت میں سستا ہے اس بازار کی اور عام بازار کی قیمتوں میں کافی زیادہ فرق موجود ہے مشروبات آٹا، چینی، دالیں کھجور اور دیگر تمام اشیاء ارزاں نرخوں پر مل رہی ہیں تحصیل کلرسیداں کے عوام کو بہترین سستی اشیاء کی فراہمی اور رمضان سستا بازار جیسی سہولت فراہم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاہ جاوید اعوان یقینا مبارک باد کی مستحق ہیں الللہ پاک ہمیں رمضان المبارک کی اصل حقیت سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائیں
267