310

آزاد کشمیر الیکشن:تحریک لبیک نے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لی

تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیرکے پارلیمارنی بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ریاض احمد عالم ایڈووکیٹ گزشتہ روز میرپور میںمنعقد ہوا اجلاس میں ممبران بورڈ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری ، مولانامحمد اسلم خان نقشبندی ، مولانا عبدالغفور تابانی ،محمد بلال قادری نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر کے آمدہ اسمبلی الیکشن کیلئے پور ے آزادکشمیر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے ۔ اس سلسلہ میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات سے 20 مارچ2021ءتک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔ درخواست فارم متعلقہ امراءسے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ مزید برآں مورخہ28 اور29 مارچ 2021ءکو آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میرپور میںجملہ امیدواران سے انٹرویو لئے جائیں گے ۔ انٹرویو بوقت صبح10 بجے سے شروع ہو جائینگے ۔اس سلسلہ میں جماعت کے ضلعی و تحصیل کے امراءکو بھی دعوت دی گئی ہے۔بوقت انٹرویو ان سے بھی متعلقہ امیدوار سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن میں حصہ لینے والا کوئی بھی امیدواراپنے آپ کو نامزد امیدوار ظاہر نہیں کرے گا۔ نہ ہی اس طرح کی پوسٹ یا بیان جاری کرے گاخلاف وری کے مرتکب حضرات کی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائےگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں