ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ڈڈیال میں عطائی ڈاکٹروں کیساتھ جگہ جگہ پرائیویٹ لیبارٹریزکا دھندہ عروج پر ،ڈڈیال کہ بیشتر ہسپتال اور میڈیکل لیبارٹریز صحت کی بجائیں موت بانٹنے لگیں میڈیکل لیبارٹرز کا نان کوالیفائیڈ عملہ خراب میشنیری کے باعث انسانی جانوں سے کھیلنے لگاتحصیل بھر میں مریضوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہوئے لوٹ مار کرنے کا سلسلہ مبینہ طور پر عروج پر ہے مالکان کو مریضوں کی جان سے زیادہ اپنے چند ہزار روپے عزیز ہیں مالکان بمع ڈاکٹرز کے فقط مال بٹورنے پر معمور ہیں مریضوں کے مرض کی غلط تشخیص ان لیبارٹریز نے معمول بنا لیا ہے لوگ ہزاروں روپے لگا کر ٹیسٹ کروانے کے بعد ذلیل وخوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں موجود درجنوں میڈیکل لیبارٹریز انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگی ہیں مریضوں کے مرض کی غلط تشخیص لیبارٹریز کے نان کوالیفائید عملہ نے وطیرہ بنالیا ہے فقط اپنے چند ہزار روپے کے لئیے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جارہا ہے لیبارٹریز میں نان کوالیفائیڈ سٹاف کو مریضوں کے سنجیدہ نوعیت کے ٹیسٹ کرنے پر مامور کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے پہلے سے پریشانی میں مبتلا مریض مبینہ غلط ٹیسٹ رپورٹس سے مزید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں تحصیل ڈڈیال میں موجود میڈیکل لیبارٹریز سے اگر کسی مریض کے ٹیسٹ کروائے جائیں تو اُس مریض کی رپورٹ مثبت آتی ہیں جبکہ اگر اُسی مریض کے ٹیسٹ اسلام آباد یا روالپنڈی سے کروائیں جائیں تو اسکی رپورٹس منفی میں آتی ہیں میڈیکل رپورٹس کے اتنے بڑے تضاد کی وجہ سے لوگ مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ہیلتھ کئیر کمیشن ،اور مقامی انتطامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
226