203

ڈڈیال پولیس کی کاروائی 27جواری گرفتار

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی جوئے کی محفل الٹ دی27 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار 7 مرغے بھی قبضے میں لے لئے شہریوں نے جواریوں کے خلاف کاروائی کو خوش آئند قرار دے دیا ایس ایچ او عمار ڈار کاڈڈیال میں شہر ڈیرے پر لگے جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ نقدی, مرغے, پستول برآمد ملزمان زیر حراست تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار ایس آئی اشتیاق, ایس آئی وحید انجم, ایچ سی طاہر محمود ڈی ایف سی خرم مشتاق, خالد صدیق کے ہمراہ نیو جاگل کے مقام پر جہاں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلا جارہا تھا جس کی اطلاع پولیس ڈڈیال کو ہوئی اور کارروائی کرتے ہوئے رنگ میں بھنگ ڈال دیا جوئے پر لگی 4 لاکھ کی رقم اور 9 ایم ایم پستول اور اس کے علاوہ 7 مرغے بھی قبضے میں لے لیے گئے جوئے کے اڈے سے گرفتار ہونے والوں میں عمران مانی, راجہ افتخار, نبیل, حفیظ, احسن, مسعود, ابرار,شہزاد, ریاض, ظہیر, اکبر, لقمان, بلال, اسلم, ہارون, شہزاد سانوال, ارسلان, غلام حسین, افضال, جاوید اور امین شامل ۔ ڈڈیال پولیس نے فرائض کی انجام دہی اور قانون کی بالادستی کو مقدم جانتے ہوئے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام افراد کے خلاف پرچہ درج کرتے ہوئے مزید تفتتیش شروع کر دی۔۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں