ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے الیکشن 2021 میں پروگریسیو پینل نے میدان مار لیا خواجہ مسعود صدر جبکہ قاسم صادق بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،خواجہ مسعود نے 21ووٹ جبکہ انکے مدمقابل ظہیر سپرو نے9ووٹ حاصل کیے جبکہ جنرل سیکرٹری کہ لیے قاسم صادق بٹ نے 20 ووٹ جبکہ وقاص چوہدری نے 8ووٹ حاصل کیے،اس کے علاوہ عاصم رفیق سنیئر نائب صدر، محمد سہیل نائب صدر، سفیرکیانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طیب کشمیری سیکرٹری مالیات، جبکہ ملک عقیل نذیر سیکرٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب ہوئے، چیف الیکشن کمیشن کے فرائض سی یو جے کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالشاہد چوہدری، پریس فاونڈیشن کے ممبر محمد مقصود کشمیری، اورچوہدری الیاس نے الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیے اس موقع پر عوام و علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
190