139

پنڈی پوسٹ اے بی سی سرٹیفائیڈ اور میڈیالسٹ حامل ادارہ بن چکاہے

نوید ملک/ آج کے جدید دور میں ہر طرف جدت کا سماں ہے ہاتھوں میں تھامے سیل فون سے لیکر آپ کے زیر استعمال موٹر بائیک یا کار سب چیزوں میں تبدیلی و نیا پن موجود ہے چند ماہ پہلے چاہتوں سے خریدا سوٹ اب ہمیں پرانے انداز کا گمان ہوتا ہے کیونکہ دنیا میں جدت کا سفر تیزی سے جاری ہے ریڈیو سے معلومات نیوز کا شروع ہونے والا سفر ٹی وی اور پھر پھیلتے پھیلتے ڈش و کیبل ٹی وی تک جا پہنچا خبروں کا حصول بھی وقت کے ساتھ ساتھ بدل گئے ٹی وی و خبروں کے ذرائع سمٹ کر ہاتھوں میں تھامے سیل فون میں سما گئے جس کے سبب کسی کی آنکھ سے بہنے والا آنسو کسی غریب کی فریاد و ظلم کی داستان منٹوں میں دنیا میں پھیل جاتی ہے اور اس فریاد پر حاکم وقت یا ریاست کے منصب فوری اسکی امداد کے لئے بول پڑتے ہیں تیز رفتار دور نے سب بدل کر رکھ دیا مگر ان تمام باتوں کے باوجود خبروں کا عوام تک پہنچنے کا اہم و قدیمی ذریعہ اخبارات کی اہمیت و افادیت نہ کم کر سکا اور نہ ہی ختم کر سکا آج بھی اخبارات کے ذریعے خبروں سے آگاہی حاصل کرنے والے اور اخبارا ت کی خبروں کی صداقت پر یقین کرنے والوں کی تعدا د کرہ ارض میں کروڑں میں موجود ہے نیوز چینل کی بھر مار و خبروں کی ترسیل کے ذرائع تیز ہونے کے سبب دنیا بھر میں وقتی بحرانی کیفیت ضرور آئی مگر یہ دائمی نہیں عارضی ثابت ہوئی اخبارات کے مالکان و اس سے منسلک میرے سمیت ہزاروں لاکھوں رپورٹر وں نے دوبارہ اخبارات کی اہمیت میں جان ڈالنے کے لئے کام کیا اور عوام کو بھی جلد ادراک ہو گیا کہ ٹی وی کی چمکتی سکرینوں پر دکھائی جانے والی نیوز صداقت سے عاری ہوتیں ہیں ٹی وی سکرین میڈیا نے جدت کے دور میں اپنی خبروں کے معیار کو ترجیجی نہیں دی مگر دنیا بھر کے اخبارات نے اپنی خبروں کو عوام تک پہنچنے سے پہلے بھرمار حکمت عملی رکھی جس کا نتیجہ آج آپ سب کے سامنے ہے پوٹھوہار میں اخبارات و رسال کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو عوام تک خبروں کو پہنچا رہے ہیں انہی اخبارات میں پنڈی پوسٹ ویکلی اخبار کا نام بھی شامل ہے جس کے مخلص و سچی طبیعت کے مالک چیف ایڈیٹر خطیب چوہدری کی محبتوں کے سبب میں بھی اس کی ٹیم کا حصہ ہوں بڑی نیوز سکرینوں پر علاقے کی بڑی خبریں اہم واقعات اداروں کی غلط حکمت عملی کے سبب اپنی جگہ نہیں بنا پاتی مگر ہماری پالیسی کے سبب یہ نیوز نہ صرف عوام کے سامنے آتیں ہیں بلکے پنڈی پوسٹ کی نیوز پر ریاست کے اہم اداروں نے نہ صرف نوٹس لیا بلکے ہماری ٹیم کی کاوشوں سے بلند ہونے والی کسی غریب کی فریاد پر اسے انصاف بھی ملا میرے خیال میں یہی پنڈی پوسٹ کا ا ایوارڈ ہے آج اسی پنڈی پوسٹ کی سالگرہ ہے جو علاقے کے باسیوں کی ترجمان ہے 8 سال قبل صحافت کے نوکیلے و پتھریلی زمیں پر لگایا یہ پودا آج اپنی کامیابیوں کے سبب لوگوں کے دلوں میں نہ صرف زندہ ہے بلکے اپنی کاوشوں سے سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کی طرف جاری ان چند ویکلی نیوز پیپر کی فہرست میں شامل ہے جن کو میڈیا لسٹ میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اس سالگرہ کا کیک کاٹنے کی رسم کورونا وائرس کے سبب جاری احتیاطی تدابیر و احکامات کے سبب موخر کرنا پڑی مگر خوشیوں سے دامن بھرا ہوا ہے یہ علاقائی اخبارات سینکڑوں افراد کے لئے رزق حلال کے حصول کا ذریعہ ہیں بس دعا گو ہوں یہ ذریعے قائم رکھے اور پنڈی نیوز کی ٹیم اور اس کے قارئین کو مالک کائنات دامن رحمت میں ڈھانپے رکھے اور پندی پوسٹ کو محض ایک اخبار نہیں بلکے ایک ایسے سایہ دار پھیڑ میں بدل دے جس سے امن محبت بھاٗئی چارے علاقائی ترقی کے بھل پھول نکلیں، قارئین کا سلیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی محبتوں و اعتماد کے سبب پنڈی پوسٹ انکی امنگوں کا ترجمان ہے اور سب سے بڑھ کر ان قارئین کا بھی ممنون ہوں جو مجھ پر تنقید کر کے میری اصلاح کا نہ صرف سبب بنتے ہیں بلکے بارگاہ خداوند قدوس میں مجھے کیف دعا مانگنے کا موقع فراہم کرتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں